ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر انسانی، سفاکانہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے ماضی میں بھی حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور مکینوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر انسانی، سفاکانہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے ماضی میں بھی حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھریلو سامان، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹتے ہیں اور پھر واپس نہیں کرتے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے جس کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی من مانی اور غیر قانونی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی جبر سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو جلد از جلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

دریں اثناء جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ نے ایک بیان میں بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کی مذمت کی۔ بیان میں ان کارروائیوں کو ہراساں کرنے اور اجتماعی سزا کے ہتھکنڈے قرار دیا گیا جن کا مقصد مقامی آبادی کو ڈرانا دھمکانا اور حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کو دبانا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حق خودارادیت کہ بھارت میں بھی

پڑھیں:

تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، مقررین سیمینار

مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پریس کلب میرپور میں شہدائے جموں کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شہدائے جموں و کشمیر کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈوگرہ افواج کے علاوہ ہندو جتھوں اور سکھوں نے 06 نومبر1947ء کو جموں میں مسلمانوں کا بدترین قتل عام کیا۔ اس فسطائیت پر مبنی قتل عام کا مقصد جموں میں مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہو گئے کیونکہ 6نومبر1947ء سے قبل جموں میں مسلمانوں کی آبادی 61 فیصد تھی جو گھٹ کر 31 فیصد رہ گئی۔

مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کا خواب بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انشااللہ مقبوضہ جموں و کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مقررین نے کہا کہ آپریشن راہ حق بنیامین مرصوص نے ایک بار پھر بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا اور کشمیری عوام کی خوہشات کے برعکس کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اہل کشمیر کے جذبہ آزادی کو دباد نہیں سکتا۔ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے جو بھارت کو ہر صورت واگزار کرنا ہو گا۔

سیمینار سے چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف کشمیر سیڈیز برطانیہ نذیر احمد قریشی، امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن، سابق صدر الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر اور معروف معالج ڈاکٹر ریاض احمد، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع میرپور بشیر احمد شگو، اشتیاق احمد شہزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور شہدائے جموں کی قربانیاں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہرایا۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وژن 2025ء  کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز
  • بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا
  • چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی والدہ کاانتقال
  • تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، مقررین سیمینار
  • وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وندے ماترم مہم ،عمر عبداللہ کا انکار
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی “وندے ماترم” مہم،ریاستی حکومت کا انکار
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن