سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ اآصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاغ خواجہ آصف نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف لڑائی جاری ہے، اگر متحد نہ ہوئے تو سب اسی مشکل میں مبتلا ہوں گے جس میں فلسطین،غزہ اور کشمیر کے مسلمان ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ وجاوید بنائیں، تمام پاکستانیوں کو علامہ اقبال کے کلام کی تعبیر بننا ہوگا، علامہ اقبال وقائداعظم قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ضرور یاد رکھتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جائیں وہ منزل کھودیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سیالکوٹ میں علامہ اقبال کی ولادت کا جشن انہی کی جائے ولادت پر منارہے ہیں، میرے بزرگ بھی سیالکوٹ میں علامہ اقبال کے محلے میں رہنے والے ہیں، کلام اقبال اردو اور فارسی زبان میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم شاعرمشرق کے پیغام کو بھلا بیٹھے، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا خواب دیکھا، شاعر مشرق کی شاعری وفلسفے کے چرچے دنیا میں پہلے بھی تھے اوراب بھی ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امت اس وقت بھٹک گئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اللہ ہمیں ہمت دے کہ غزہ، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے لڑ سکیں، اپنی اپنی مملکت بچانے کے بجائے غزہ،فلسطین وکشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علامہ اقبال رہے ہیں

پڑھیں:

شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور مسلمانوں کے لیے آزاد وطن کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں شاعرِ مشرق کا یومِ پیدائش قومی جذبے اور فکری عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد ریاست کے قیام کا تصور دیا اور اپنی شاعری کے ذریعے انہیں بیداری، خودی اور عمل کا پیغام دیا۔

انہوں نے محکوم اقوام کو غلامی سے نجات اور خودی کے شعور سے نئی تہذیب کی تعمیر کا درس دیا۔ ان کے افکار نے مسلمانوں کے دلوں میں امید اور جدوجہد کا جذبہ پیدا کیا، جس نے آزادی کی راہ روشن کی۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔ ان کا پیغام آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی‘وزیردفاع
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہوگی، خواجہ آصف
  • امت انتشارکا شکارہے، غزہ،فلسطین اور کشمیر کےلیےاجتماعی آواز بلندکی جائے،خواجہ آصف
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو سب کی حالت غزہ و کشمیر جیسی ہوگی، خواجہ آصف
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی: خواجہ آصف
  • غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف
  • مسلمان متحد نہ ہوئے تو سب کو غزہ اور کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے