الخدمت آرفن کیئرکے تحت یوم اقبال بھرپورانداز سے منایاگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپوٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت یوم اقبال بھرپور انداز سے منایا گیا۔9 نومبر کو اقبال ڈے کی مناسبت سے حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ سمیت سندھ کے تمام کلسٹرز میں پروگرامات منعقد کیے گئے، جس میں با ہمت بچوں اور الخدمت کے ضلعی ذمے داران نے شرکت کی۔ پروگرامات کے دوران بچوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور علم، کردار اور خدمت انسانیت کے لیے عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کے اصول اور تعلیمات بچوں کے کردار سازی اور معاشرتی خدمت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے بچوں کو مثبت سوچ اور علم کی روشنی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی۔ مقررین نے علامہ اقبال کی شاعری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘خودی’’ اور ‘‘شاہین’’ کے فلسفے کی تعلیمات نوجوانوں کو بلند پروازی، حوصلہ اور وطن کی خدمت کے لیے آمادہ کرتی ہیں۔ پاکستان کے نوجوان اقبال کے شاہین کی طرح ہوکر نہ صرف اپنے خوابوں کی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خدمتِ انسانیت میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور مسلمانوں کے لیے آزاد وطن کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں شاعرِ مشرق کا یومِ پیدائش قومی جذبے اور فکری عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد ریاست کے قیام کا تصور دیا اور اپنی شاعری کے ذریعے انہیں بیداری، خودی اور عمل کا پیغام دیا۔
انہوں نے محکوم اقوام کو غلامی سے نجات اور خودی کے شعور سے نئی تہذیب کی تعمیر کا درس دیا۔ ان کے افکار نے مسلمانوں کے دلوں میں امید اور جدوجہد کا جذبہ پیدا کیا، جس نے آزادی کی راہ روشن کی۔
علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔ ان کا پیغام آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔