خود داری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-15
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کیلیے خود داری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادانہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور اہل پنجاب علامہ اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلیے بھی فکر انگیز پیغام دیا، قوم کیلیے خوداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا، علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افکار پر عمل علامہ اقبال
پڑھیں:
پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نڑاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا احمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محمد نواز، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آنے والے رمضان میں قرات کے مقابلوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ قرات کے مقابلوں کا ڈرافٹ ایران قونصلیٹ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ اقبال ڈے کی طرح قرائت کے مقابلے بھی دونوں ممالک کے تعاون سے منعقد کیے جائیں۔ پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر احمد نوروزی، ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ایران، نے کہا کہ IRIB کے پاس ایران کا سب سے بڑا فلم سٹی موجود ہے، جس میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولیات میسر ہیں۔ IRIB نے پیشکش کی کہ وہ پنجاب کے فلم سٹی منصوبے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ پنجاب کے فلم سٹی سے منسلک افراد کو IRIB کے فلم سٹی کے دورے کی دعوت دی گئی۔