پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نڑاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا احمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محمد نواز، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آنے والے رمضان میں قرات کے مقابلوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ قرات کے مقابلوں کا ڈرافٹ ایران قونصلیٹ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ اقبال ڈے کی طرح قرائت کے مقابلے بھی دونوں ممالک کے تعاون سے منعقد کیے جائیں۔ پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر احمد نوروزی، ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ایران، نے کہا کہ IRIB کے پاس ایران کا سب سے بڑا فلم سٹی موجود ہے، جس میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولیات میسر ہیں۔ IRIB نے پیشکش کی کہ وہ پنجاب کے فلم سٹی منصوبے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ پنجاب کے فلم سٹی سے منسلک افراد کو IRIB کے فلم سٹی کے دورے کی دعوت دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلم سٹی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔