اداکارہ صابرہ سلطانہ کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی معاونت
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی علالت پر ان کی مالی معاونت کے لیے چیک جاری کیا جو ان کے معاون خصوصی نے اداکارہ کی عیادت کے دوران انہیں پیش کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی مدد کا چیک ان کے حوالے کیا۔
راشد نصراللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اداکارہ صابرہ سلطانہ کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، ہمارے اداکار معاشرے کا ایک اہم اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اداکاروں کے حقوق اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔
اداکارہ صابرہ سلطانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ فن کار برادری کی قدر کی ہے اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوئی ہے اور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اداکارہ صابرہ سلطانہ کی پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :