اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور رہبر تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظمؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیز پیغام دیا، قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا، علامہ اقبالؒ کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اورجمہوریت کا درس دیا، علامہ اقبالؒ اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے،شاعر مشرق کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادانہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، اقبالؒ کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیر سے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے افکار پر عمل علامہ اقبال مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو گھر گھر مالی امداد فراہم کی گئی، مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ پروجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔
مریم نواز شریف ستھرا پنجاب اور ای موبلٹی کے بارے میں شرکا کو آگاہ کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔
مزید پڑھیے: بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
کوپ30 اجلاس کے شرکا کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارمز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیلم میں کوپ 30 کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مزید پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
مریم نوا زشریف کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔
مریم نواز شریف ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج اور گلوبل گرین انسٹیٹیوٹ ڈائریکٹر زسے ملاقات کریں گی اور یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ برازیل ماحولیات کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوپ 30 اجلاس مریم نواز برازیل روانہ مریم نواز بیلم روانہ مریم نواز کی کوپ 30 میں شرکت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف