وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری مسلح افواج کو جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ  بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق پنجاب کی عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی، کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ  فخر کا مقام ہے کہ پنجاب اب گلوبل سطح پر جارہا ہے، پنجاب میں ڈیڑھ برس میں وہ کام ہوئے جنہیں اب گلوبل اسٹیج پر لے کر جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے، خواتین خود کو محفوظ تصور کر رہی ہیں، 51 فیصدخواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار