فیلڈ مارشل ملک کیلئے انعام، کاروباری برادری کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC) تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور چائنہ سے مقابکہ کرنا ہے تو انرجی کے حوالے سے قیمتیں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلیں گے تو چیزیں مزید بہتر ہوں گی۔ اْنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے لیے انعام ہیں۔ خاص کر بزنس کے حوالے سے ان کی پوری کوشش ہے کہ بزنس مین کی مشکلات کو حل کیا جائے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم اقبال کے موقع پرکہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کیا اور ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے قاری عبدالمنان ناصر معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قاری عبدالمنان ناصر نے پاکستان میں خادم الحرمین کے ذریعے قرآن کی تعلیم عام کا اعادہ کیا تاکہ آپؐ کا ہر امتی قرآن مجید پڑھنا سیکھ جائے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے لئے بڑی سعادت اور فخر کی بات ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔