تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

فیصل آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔پاکستان نے 144 رنز کا آسان ہدف 26 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے77 اور بابر اعظم نے 27 رنز بنائے۔ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا پانچ رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹ سے27 ویں ترمیم منظوری معاملہ: وزیراعظم نے کل سینٹرز مدعو کرلیے سینیٹ سے27 ویں ترمیم منظوری معاملہ: وزیراعظم نے کل سینٹرز مدعو کرلیے کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا: مجوزہ آئینی ترمیم ایس سی او سمٹ کی تیاری: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنی کی تجویز،آئینی ترمیم کی تفصیلات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا پاکستان نے وکٹوں سے

پڑھیں:

ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی
  • جنوبی افریقا کا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 144 رنز کا ہدف
  • تیسرا ون ڈے: پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، جنوبی افریقا مشکلات کا شکار
  • تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔