جنوبی افریقا کا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 144 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے بالترتیب 16، 16 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو ہرا کر سیریز برابر کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی اسپنرز نے مہمان ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں مہمان جنوبی افریقی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔
میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اب تک ان کی نویں وکٹ 143 رنز پر گر چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی اور انجری کے باعث قشیل کی جگہ روبن ہرمین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ فیصلہ کن میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے اور سیریز کا فاتح آج ہی سامنے آئے گا۔