انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد بھیک کی طرح معاوضہ مانگنا پڑتا ہے، رومیسہ خان
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ رومیسہ خان نے انڈسٹری میں معاوضہ وقت پر نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی اداروں کے بعد اب رومیسہ خان نے بھی انڈسٹری میں ادائیگیوں کے معاملے پر آواز اٹھائی۔
ایک حالیہ وائرل انٹرویو کلپ میں رومیسہ خان نے تصدیق کی کہ ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ انڈسٹری میں ہے اور صورت حال یہ ہے کہ اپنے پیسوں کو بار بار بھیک کی طرح مانگنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اس وجہ سے کئی بار پیسے نہیں ملے۔
View this post on InstagramA post shared by Runway Pakistan® (@runway.
رومیسہ خان نے کہا کہ اگر پیسے بروقت نہیں ملتے تو میں بھی پھر نہیں مانگتی اور پھر اس پر مجھے لوگوں سے ڈانٹ اور سینئرز کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے ڈرامہ انڈسٹری کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہوچکی ہے لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجیسٹ آیا، اس نے بہت خرابیاں پیدا کیں، کہانیوں کا بیڑہ غرق کردیا۔محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آرہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب فنڈنگ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہا ہے، اس سے ہماری نسلیں خراب ہورہی ہیں، فنڈز آتے ہیں کہ اس طرح کا موضوعات شروع کیے جائیں اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی، سوچیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل کو ہمارا معاشرا کس نہج پر ہوگا۔