عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن محمد آصف کا فاتحانہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنا ابتدائی میچ جیت لیا۔ تاہم، عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اپنا افتتاحی میچ ہار گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے حریف سنگاپور کےچن کینگ کوانگ کو ایک آسان مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے دی۔محمد آصف کی جیت کا فریم اسکور 9-89، 44-73، 48-58 اور 13-83 رہا۔
تاہم، دوسرے قومی کیوئسٹ اور عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین ہانگ کانگ کے تام یون فنگ سے سخت مقابلے میں 4-3 فریم اسکور سے ہار گئے۔فنگ کی جیت کا فریم اسکور 73-38، 42-77، 59-52، 26-70، 79-26، 47-80 اور 4-116 رہا۔ میچ کے دوران فاتح کھلاڑی نے ساتویں فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔
چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں 48 کھلاڑیوں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔لیگ راؤنڈ کے بعد ہر گروپ سے 2، 2 کھلاڑی ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئن محمد چیمپئن شپ
پڑھیں:
سعودی عرب کو امریکا سے ایف 35 طیارے ملنے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ترین لڑاکا طیارے ایف35 فروخت کرنے پر غور جاری ہے، جس کے تحت 48 جدید اسٹیلتھ طیارے سعودی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس درخواست پر تفصیلی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ اربوں ڈالر مالیت کا ہو گا اور اس کے لیے امریکی کابینہ اور کانگریس کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔ اب تک پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی دفاعی حکام کے مطابق، پینٹاگون ابھی اس ممکنہ دفاعی فروخت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ معاہدہ امریکی مفادات اور علاقائی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہو۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست درخواست کی تھی کہ اسے ایف 35 طیارے فراہم کیے جائیں۔ یہ طیارے امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی تیار کردہ جدید ترین جنگی مشینیں ہیں، جو اپنی ریڈار سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت اور اعلیٰ جنگی نظام کی بدولت دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ طے پاتا ہے تو سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ میں ایف 35 طیاروں کا مالک بننے والا پہلا عرب ملک بن جائے گا، جو خطے میں طاقت کے توازن پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ابھی تک اس معاہدے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور مستقبل میں اس کے ممکنہ اثرات، اسرائیل کے ساتھ امریکی دفاعی تعلقات سمیت کئی پہلوؤں سے مشاورت جاری ہے۔