ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کویت کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ کامیابی سے جیت لیا، سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے کویت کو آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی۔کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے جبکہ اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جواب میں پاکستان نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا، پاکستان کے بھی صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے۔قومی کپتان عباس آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 55 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے اور ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں معاز صداقت اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس جیت کے بعد ایونٹ میں قومی ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔