ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی طوفانی نصف سینچری سے پاکستان کی فاتحانہ شروعات
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کپتان عباس آفریدی کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت کویت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں ایک چوکا اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر
خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پاکستان کو برق رفتار آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 2 اوورز میں 34 رنز جوڑے۔ شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد میدان میں آئے عباس آفریدی نے آتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
پاکستان نے 5 اوورز میں 95 رنز بنا لیے، اور آخری 2 اوورز میں 67 رنز درکار تھے۔ عباس آفریدی نے یاسین پٹیل کے اوور میں لگاتار چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ وہ 11 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
اختتامی لمحات میں شاہد عزیز نے 5گیندوں پر 23 ناقابلِ شکست رنز (3 چھکے اور ایک چوکا) بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ خواجہ نافع 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا یکم نومبر سے آغاز، پاکستان اور انڈیا ایک ہی گروپ میں شامل
اس سے قبل کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123-2 رنز بنائے۔ میٹ بھوسار 14 گیندوں پر 41 اور عثمان پٹیل 9 گیندوں پر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے ایک وکٹ 13 رنز کے عوض حاصل کی، جبکہ دیگر باؤلرز مہنگے ثابت ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان عباس آفریدی کویت نصف سینچری ہانگ کانگ سکسز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کویت ہانگ کانگ سکسز ہانگ کانگ سکسز پاکستان نے گیندوں پر
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی
—فائل فوٹووزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہ رہے ہیں کہ جو کیسز نہیں لگائے جا رہے ان کی وجوہات سامنے آ جائیں، سوال یہ کریں کہ انصاف کیوں نہیں ہو رہا۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اور بھی راستے ہیں ان راستوں پر غور کیا جا رہا ہے، ہم احتجاج کریں گے، تین ججز نے فیصلہ دیا ملاقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیا بہت بڑی مارکیٹ ہے، انشاء اللّٰہ کوشش کریں گے کہ کے پی میں وہ اقدامات کریں جو پہلے نہ ہوئے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ نااہلی اور کرسی چھوڑیں، بانی کے مؤقف پر جان جاتی ہے تو پیچھے نہیں ہٹوں گا۔