آج افغانستان پر جو الزام لگایا جارہا ہے کہ یہی ایران پر لگایا جارہا تھا، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف یا بیورو کریسی سے ہماری کوئی لڑائی نہیں بس ہم ملک میں تلخی کا ماحول کم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل تک اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہورہی اور اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف یا بیورو کریسی سے ہماری کوئی لڑائی نہیں بس ہم ملک میں تلخی کا ماحول کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے فیض حمید باجوہ اور موجودہ کی پالیسی ایک کیوں ہے؟۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن توہین علما کررہی ہے، اماموں کو بارہ ہزار دے رہے ہیں کیا توہین ہے، کے پی کے میں بھی دس ہزار روپے اماموں کو دے رہے ہیں، مساجد کو کنٹرول کرنے کے لئے پیسے دئیے جارہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہیے، ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی ہے، جب جبر کے تحت ترامیم کی جائیں گی تو پھر عوام کا سیاستدانوں اور آئین پر کیا اعتماد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم کرائی اب پھر وہی ہونے کا تاثر ہے، ہم نے 26ویں ترمیم میں حکومت کو چونتیس شقوں سے دستبردار کرایا، جو چھبیسویں ترمیم سے بچایا اب پھر وہی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں ملا، اس معاملے پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے۔ آئینی ترمیم کیلیے معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیر تین ماہ سے 27ویں آئینی ترمیم پر کام کررہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے، اسحاق ڈار کل تک تو کہتے تھے ابھی چھبیسویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اگر افغانستان میں مراکز پر حملہ درست ہے تو کل مریدکے اور بہاولپور پر بھارتی حملے کو جواز ملے گا، ہمارا مسئلہ افغان حکومت سے ہے مگر سزا افغان مہاجرین کو دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد بھی تو ہم نے افغانستان سے بات چیت کی ہے یہ پہلے ہی کرلیتے، آج افغانستان پر جو الزام لگایا جارہا ہے کہ یہی ایران پر لگایا جارہا تھا، ہمیں پرو پاکستان افغانستان ہونا چاہیے۔ پاکستان میں دہشتگرد ہیں تو یہ ہمارا داخلی مسئلہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ لگایا جارہا مولانا فضل
پڑھیں:
فیصل واوڈا کسی خاص پیغام کے ساتھ نہیں آئے تھے، مولانا فضل الرحمان کا ملاقات پر رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کسی خاص پیغام کے ساتھ نہیں آئے تھے، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھنے کے بعد ہی اس کے نکات پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ فیصل واوڈا سے ملاقات معمول کی سیاسی نوعیت کی تھی، ایسی ملاقاتیں سیاست میں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے شاید کوئی مسودہ جاری کیا ہے، مگر اس کی درستگی یا صداقت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ 27ویں آئینی ترمیم کا اصل مسودہ سامنے آنے کے بعد ہی موقف دینا ممکن ہوگا، اس سے پہلے کسی قیاس آرائی میں نہیں پڑنا چاہتے۔
افغان شہریوں کے 5 لاکھ روپے میں پاکستانی شناختی کارڈ بنائے جانے کا انکشاف
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی حالات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید :