اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں ترمیم ہضم کرنا مشکل ہے، اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل تک اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہورہی اور اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف یا بیورو کریسی سے ہماری کوئی لڑائی نہیں بس ہم ملک میں تلخی کا ماحول کم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے فیض حمید باجوہ اور موجودہ کی پالیسی ایک کیوں ہے؟۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن توہین علما کررہی ہے، اماموں کو بارہ ہزار دے رہے ہیں کیا توہین ہے،
کے پی کے میں بھی دس ہزار روپے اماموں کو دے رہے ہیں، مساجد کو کنٹرول کرنے کے لئے پیسے دئیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیر تین ماہ سے 27ویں آئینی ترمیم پر کام کررہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے، اسحاق ڈار کل تک تو کہتے تھے ابھی چھبیسویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اگر افغانستان میں مراکز پر حملہ درست ہے تو کل مریدکے اور بہاولپور پر بھارتی حملے کو جوازملے گا، ہمارا مسئلہ افغان حکومت سے ہے مگر سزا افغان مہاجرین کو دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد بھی تو ہم نے افغانستان سے بات چیت کی ہے یہ پہلے ہی کرلیتے ، آج افغانستان پر جو الزام لگایا جارہا ہےکہ یہی ایران پرلگایا جارہا تھا، ہمیں پرو پاکستان افغانستان ہونا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد ہیں تو یہ ہمارا داخلی مسئلہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضل الرحمان نے کہا مولانا فضل نے کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔