پاکستان تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے سینیٹر فیصل واوڈا نے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا۔

پی ٹی آئی کے وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کے وفد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اسد قیصر نے بتا دیا

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان سے ملنے والوں میں نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، اسد قیصر، علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر شامل تھے۔

اسلام آباد:پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

رہنماوں میں سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس،سابق وفاقی وزیر اسعد محمود،اسلم غوری شریک

ملاقات… pic.twitter.com/2TXRegG9iR

— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 5, 2025

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں کھانے پر بلایا تھا، یہ ان کی مہربانی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ ہم مولانا فضل الرحمان کے مشکور ہیں جنہوں نے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود اچکزئی کی حمایت کی۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے تقرر میں کیا رکاوٹ ہے، یہ نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی ملاقات میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، یہ معاملہ بعد میں دیکھیں گے، اپوزیشن ایوان میں اکٹھی ہو کر حکمت عملی بنائے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم آئین اور پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، بیرسٹر گوہر

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ایوان میں نمبرز کے حوالے سے بات نہیں کی، ستائیسویں ترمیم مھجھے منظور ہوتی نظر آ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئینی ترمیم اپوزیشن اتحاد اسد قیصر مولانا فضل الرحمان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فیصل واوڈا کسی خاص پیغام کے ساتھ نہیں آئے تھے، مولانا فضل الرحمان کا ملاقات پر رد عمل
  • فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کے وفد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اسد قیصر نے بتا دیا
  • 27ویں ترمیم,حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی: مولانا فضل الرحمٰن
  • 27ویں ترمیم پر حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی: مولانا فضل الرحمٰن
  • 27ویں ترمیم کا مسودہ سامنے آنے تک نکات پر بات نہیں کر سکتے، مولانا فضل الرحمان
  • 27ویں آئینی ترمیم: فیصل واوڈا کی مولانافضل الرحمن سے ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا
  • آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے سینیٹر فیصل واوڈا کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
  • 27 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے سینیٹر فیصل واوڈا کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد