آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے سینیٹر فیصل واوڈا کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )27 ویں ترمیم میں مشاورت کے لیے سینیٹر فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ 27ویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، سینیٹر فیصل واوڈا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر، ٹرمپ کے ساتھ تصادم کا خدشہ ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر، ٹرمپ کے ساتھ تصادم کا خدشہ آئینی ترمیم،حکومت کا 14نومبر کو منظوری کرانے کا فیصلہ,زیر اعظم کی مشاورت بنگلادیش کا پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا صدر زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات؛ شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ فضل الرحمان کے لیے

پڑھیں:

زرداری سیاسی شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی، فیصل واوڈا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملکی  کی ترقی اور استحکام کے لیے27 ویں  آئینی ترمیم وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں “تاریخ پر تاریخ” چلتی تھی، اب “ترمیم اور ترقی” کا عمل ساتھ ساتھ آگے بڑھے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور 27ویں آئینی ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا 27ویں ترمیم پر بیان درست سمت میں ایک قدم ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق اس پر مختصر بحث بھی کر لی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ 18ویں ترمیم کو ختم نہیں کیا جا رہا بلکہ اس میں بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ نظام مزید مؤثر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک نصاب تعلیم ہونا چاہیے اور سیکورٹی کے معاملات وفاق کے دائرہ اختیار میں آنے چاہئیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وفاق کے پاس وسائل کی کمی ہے اور اسے بعض اوقات قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، جب کہ صوبے مالی طور پر زیادہ خودمختار ہو جاتے ہیں، جس سے توازن میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم: فیصل واوڈا کی مولانافضل الرحمن سے ملاقات
  • فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات: 27ویں ترمیم کی منظوری میں نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
  • مولانا فضل الرحمان ترامیم کا معاملہ دیکھیں گے، فیصل واوڈا
  • مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا
  • 27 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے سینیٹر فیصل واوڈا کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
  • نومبر ختم ہونے سے پہلے 27 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی، فیصل واوڈا
  • زرداری سیاسی شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی، فیصل واوڈا
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی، فیصل وائوڈا