تورا بورا بھیجنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کو واپس ’تورا بورا‘ بھیجنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خواہاں طالبان عناصر، نے ہمارے عزم و حوصلے کا غلط اندازہ لگایا، اگر وہ لڑائی پر آمادہ ہیں تو دنیا ان کی دھمکیوں کو محض ایک تماشا سمجھے گی کسی بھی دہشت گردانہ حملے یا خود کش دھماکے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف کا موقف تھا کہ طالبان حکومت برادر ممالک سے مسلسل مذاکرات کے لیے درخواست کر رہی تھی چنانچہ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کی خاطر افغان طالبان سے مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی مگر بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان حکمران انتشار اور دھوکا دہی کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان یہ واضح کرتا ہے کہ طالبان حکومت کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت ہرگز نہیں پڑے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم انہیں تورا بورا جیسے مقامات پر شکست دے کر لوگوں کے لیے نشان عبرت بنا سکتے ہیں، جو اقوام عالم کے لیے دلچسپ منظر ہو گا طالبان صرف اپنی قابض حکمرانی اور جنگی معیشت کو بچانے کے لیے افغانستان کو ایک اور تنازع میں دھکیل رہے ہیں اور اپنی کمزوری اور جنگی دعوئوں کی حقیقت کو جانتے ہوئے طبل جنگ بجا کر بظاہر افغان عوام میں اپنی بگڑتی ہوئی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اگر طالبان دوبارہ افغانستان اور اس کے معصوم عوام کو تباہ کرنے پر بضد ہیں تو پھر جو بھی ہوتا ہے وہ ہو… وزیر دفاع نے اس بیان میں افغانستان کے ’سلطنتوں کے قبرستان‘ ہونے کے بیانیہ کی بھی ایک نئی تعبیر پیش کی جو ماضی میں پاکستان کا موقف کبھی نہیں رہی! قبل ازیں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ترکی اور قطر کی مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ 19 اکتوبر کو طے پایا تھا جس کے بعد اس معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 25 سے 28 اکتوبر تک ترکیہ کے شہر استنبول میں دونوں ملکوں کے مابین چار روزہ مذاکرات کا دور ہوا پچپن گھنٹے تک جاری رہنے والے ان مذاکرات میں فریقین میں اتفاق رائے اور حتمی معاہدہ نہ ہو سکا چنانچہ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے مذاکرات کی ناکامی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ، الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سرحد پار دہشت گردی پر بارہا احتجاج کیا اور دوحا معاہدہ میں کیے گئے تحریری وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا مگر افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت رکوانے کی تمام پاکستانی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ طالبان قیادت افغان عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنے پر بضد ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کے امن و خوش حالی کے لیے قربانیاں دی ہیں مگر افغان طالبان نے پاکستان کے نقصانات سے بے نیازی دکھائی ہے۔ چار برس گزرنے کے بعد اب پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے تاہم ترکیہ اور قطر کے برادر مسلم ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کو ایک اور موقع دیا۔ دوحا اور استنبول میں مذاکرات کا واحد ایجنڈا دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنا تھا مگر حیران کن طور پر طالبان اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے کبھی کہتے کہ ٹی ٹی پی اور دہشت گردی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور کبھی یہ مشورہ دیتے کہ پاکستان براہ راست ٹی ٹی پی سے گفت و شنید کرے مگر پاکستان نے طالبان کے اس موقف اور مشورے کو مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ٹی ٹی پی چونکہ نہ صرف افغان سرزمین سے اپنی سرگرمیاں منظم کر رہی ہے بلکہ اسے وہاں سے سہولت کاری بھی حاصل ہے اس لیے اس کی سرپرستی ختم کی جائے اور افغان انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔ طالبان اس بات کی ضمانت دیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ افغان حکمران ایسی کوئی تحریری ضمانت نہیں دیں گے تو پاکستان دہشت گرد عناصر کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس ثبوت اور ناقابل تردید شواہد بھی پیش کیے جنہیں افغان مذاکراتی وزراء نے تسلیم بھی کیا۔ مگر ضمانت دینے کا مطالبہ تسلیم کرنے کے بجائے پاکستان پر الزام تراشی کی گئی اور ایسے معاملات میں ضمانتیں مانگی گئیں جن کا پاکستان سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔ یوں چار روز تک جاری رہنے والا مذاکراتی عمل بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ کوئی ذی شعور انسان اس طرز عمل کی حمایت نہیں کر سکتا جس کا مظاہرہ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کے بقول افغان طالبان کی طرف سے کیا جا رہا ہے تاہم اس معاملہ میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل فریقین کو اس حقیقت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ حملہ جس جانب سے بھی ہو، اس کا نقصان بہرحال مسلمانوں ہی کو پہنچے گا جب کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے حکمران اپنی اپنی حدود میں قرآن و سنت کی بالادستی پر مبنی اسلامی شرعی نظام کی حکمرانی کے دعویدار ہیں اور قرآن حکیم میں تو واضح الفاظ میں فرمایا گیا ہے کہ ’’محمدؐ، اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں‘‘۔ شاعر نے اس حکم کو ان الفاظ میں شعر کا جامہ پہنایا ہے:
ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
قرآن دو ٹوک الفاظ میں مسلمانوں اور رسول کریمؐ کے امتیوں کا یہ وصف بیان کرتا ہے کہ حق و باطل کا معرکہ ہو تو ان کا رویہ نہایت سخت ہوتا ہے تاہم جب معاملہ آپس کا ہو تو وہ عفو و درگزر کا رویہ ہوتا ہے تاہم جب معاملہ آپس کا ہو تو وہ عفو و در گزر کے پیکر اور ایک دوسرے پر رحم کرنے والے ہوتے ہیں مگر یہاں معاملہ عجیب ہے کہ افغانستان اور پاکستان دونوں مسلمانوں کے ازلی دشمن بھارت کے بارے میں تو دوستانہ اور نرمی پر مبنی طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر آپس میں سختی برتتے ہوئے مسلمان بھائیوں کا خون بہانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ بہتر ہو گا فریقین قرآن و سنت کی روشنی میں اپنے اپنے طرز عمل پر از سر نو غور کریں اور امت مسلمہ اور دونوں ملکوں میں آباد مسلمان بھائیوں کے مفاد میں افہام و تفہیم سے معاملات طے کریں اور خونریزی سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ جہاں تک خواجہ آصف کا تعلق ہے وہ جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرنے اور غیر ذمے دارانہ بیانات دینے کے عادی ہیں انہیں افغان بھائیوں کو تورا بورا کا طعنہ اور دھمکی دینے سے قبل سو بار سوچنا چاہیے تھا۔ ان کے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کے بارے میں ’’ٹریکٹر ٹرالی‘‘ والے اسمبلی میں دیے گئے بیان پر بھی پوری قوم نے شدت سے برا منایا تھا مگر وہ اپنا رویہ بدلنے پر آمادہ نہیں ہیں ابھی چند روز قبل جب پاک افغان مذاکرات جاری تھے انہوں نے افغانستان کو کھلی جنگ کی دھمکی دے کر مذاکرات کو سبوتاژ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ انہیں احساس ہونا چاہیے کہ وہ ایک اہم اسلامی مملکت، جو جوہری صلاحیت کی بھی حامل ہے، کے ایک انتہائی ذمے داریوں کے حامل منصب پر فائز ہیں۔ ان کی زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ اپنا وزن رکھتا ہے اس لیے زبان کھولتے ہوئے انہیں کسی بھی صورت احتیاط کا دامن چھوڑنا نہیں چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان سرزمین افغانستان کے افغان طالبان پاکستان کے پاکستان نے اور افغان تورا بورا ہے تاہم ہوتا ہے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
سٹی 42: علیمہ خانم نے فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا آج بھی بانی سے ملاقات کے لئے آئے ہیں یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے
علیمہ خانم نے کہااگر آج ملاقات نہ ہوئی تو دیکھیں گے ،اگر بانی کے لئے کھڑے نہ ہوں تو کیا کریں آپکا خیال ہے یہاں کچھ قانون کی مطابق چل رہا ہے،کونسا قانون ہے۔ہم عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے کھڑے ہیں۔ہم اپنے دفاع میں آپ لوگوں(میڈیا)کو پیش کریں گے۔انکو تو جیل میں ڈالنے کا بہانہ چاہیئے،کس کس کو ڈالیں گے جیل میں۔بانی کہہ چکے کہ پاکستان اسی طرف جا رہا ہے جس طرف نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا گئے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
بانی سے سابق آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں بیرسٹر گوہر سے پوچھا تھا ۔بانی سے ملنے کوئی نہیں گیا،یہ فیک ہے،جان بوجھ کر دیا انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔
جب انکو لگتا ہے ٹمپریچر اوپر جا رہا ہے،اسکو ٹھنڈا کرنے کے لئے یہ باتیں شروع ہو جاتی ہیں ڈیل کی ۔میں نے بیرسٹر گوہر سے محسن نقوی کی ملاقات کا پوچھا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ ملے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر ن نے کہا محسن نقوی کہتے ہیں کہ کل آپ کی ملاقات کروا دیتے ہیں ۔میں نے کہا وہ جھوٹ بولتے ہیں آپ ان کو کہیں کہ وہ بانی کو اسپتال میں علاج کروائیں۔بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ آپ نے ملاقات کرنی ہوتو ہم سب کو بتا دو،اسی طرح ہونا چاہیئے ۔کچھ نہیں ہو رہا،اپکو نظر آرہا ہے کہ کچھ ہو رہا ہے ۔یہ خوف سے بھرے ہوئے ہیں،یہ خوف نظر نہیں آرہا،اج سڑک پر کرفیو لگا دیا ہے ۔وہ کہتے ہیں بشری بی بی کی بیٹی سے ملاقات کے بعد سوال میں پوچھنا ۔انکا مطلب یہ ہے کہ بانی کی صحت کے بارے میں نہیں پوچھنا ۔مجھے نہیں پتہ یہ ملاقاتیں کس مقصد کے لئے ہوتی ہیں۔ہمیں یہ پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں،حکومت یہ چیزیں کرکے اپنا خوف دکھا رہی ہے ۔نئی سیاست بانی کو رہا کروانا ہے،جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
جب آپ ووٹ چوری کرو گے تو اسکے نتائج کیا ہوں گے؟جب وہ بے بسی محسوس کریں گے آپ جان جان کے جھوٹے الیکشن کروا گے،لاٹھی چارج کرو،یہ ڈرامہ کر رہے ہو،ظلم کر رہے ہیں۔آپ انکے امیدواروں کو مار رہے ہو یہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں ۔یہ پی ٹی آئی کا نہیں لوگوں کا حق ہے،آپ نے کسی کو گرفتار کرلیا،کسی کو جہاز نہیں چڑھنے دیا کیا فرق پڑا ۔ان کے پیچھے عوام نہ کھڑی ہو وہ یہی کرتے ہیں ۔ظلم وہ کرتا ہے جسکے ساتھ عوام نہیں ہوتی ۔وہ بانی کو کہہ رہے ہیں منہ بند رکھو،
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
ایران کو دیکھ لیں لیڈر قربانیاں دے رہے یہ انکے لئے نارمل چیز ہے ۔بانی اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہے،وہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ڈیل کرکے نکلے گا ۔ڈیل ایک ہی ہے آزاد عدلیہ،ازاد اور منصفانہ انتخابات ۔آپ عدلیہ ازاد کریں،ازاد منصوبہ انتخابات کون یقینی بناتا ہے آزاد عدلیہ۔
افغانستان اور پاکستان کے دونوں اطراف رشتے دار ہیں ،بانی کہتے ہیں یہ حکومت انکے فیور میں ہے،یہ جان جان کر اس حکومت سے چھیڑا چھاڑی کررہے ہیں ۔اپنے ہمسائے کے ساتھ بہت اچھا بنا کر رکھنی چاہیئے۔
آزاد کشمیر:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
افغانستان اپنی زاد خارجہ پالیسی کے تحت روس،چین کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کر ترقی کی جانب لیکر جا رہے ہیں ۔آپ نے بارڈر اور ایکسپورٹ بند کرکے ملک بلین ڈالرز کا نقصان کردیا۔ ہم انکے ساتھ ایکسپورٹ بند کریں گے وہ ایران سے لے لیں گے،ایران کی ایکسپورٹ بڑھ جائے گی ۔وہ پارٹیاں نہیں لوٹ مار کی کمپنیاں ہیں،
ہم بھائی کے لئے کھڑے ہیں ہر چیز کریں گے ۔اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو بانی سے سلیکٹ کیا،کہ وہ میچور سیاستدان ہیں ۔سیدھی سے بات ہے جو انکا قانونی حق ہے وہ دے دیں ۔ بانی کو بھی پتہ ہے ان پر پریشر ڈالیں گے تو میز پر بیٹھیں گے
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز