56 سالہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش؟ حقیقت جانیے
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
معروف پاکستانی لوک گلوکارہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں جس کی حقیقت سامنے آگئی۔
ان افواہوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جبکہ گلوکارہ کی ایک بچے کو گود میں لیے اسپتال سے ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بچے کو اپنا بیٹا کہہ کر پکار رہی اور پیار کررہی تھیں۔
اس تصویر میں نصیبو لعل کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود تھے اور دونوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ انہیں اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔
یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق کے دعویٰ کیا کہ 56 سالہ گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ان افواہوں کے درمیان نصیبو لعل کی فیملی نے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’گلوکارہ دراصل دادی بنی ہیں اور اُن کے بیٹے مراد کے ہاں اولاد کی پیدائش ہوئی ہے‘۔
گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے بیٹے کا بیٹا ، میرے بیٹے کی طرح ہی ہے اس لیے میں نے یہ کہا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی پیدائش بیٹے کی کے ہاں
پڑھیں:
شاعر مشرق کے یوم پیدائش پر ڈھاکا میں عالمی کانفرنس کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ڈھاکا میں عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام اور 10نومبر کوبین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد نامور اسکالرز شرکت کریں گے، قومی بیداری میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام کے کردار پر دنیا بھر سے نامور اسکالرز خطاب کریں گے۔
ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام یہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا عنوان “قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار” ہے۔دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ۹ اور ۱۰ نومبر ۲۰۲۵ (بروز اتوار اور پیر) کو ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش کے سینیٹ بھون میں منعقد ہو گی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، شعبہ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی کانفرنس کے کنوینر ہوں گے،
کانفرنس میں اردو، بنگلہ، انگریزی، فارسی اور عربی میں مقالات پیش کیے جائیں گے۔ 9 نومبر شام4بجے عالمی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
تاریخی کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعدد اسکالرز کا تعلق پاکستان سے ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فکری روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہیں ڈھاکہ یونیورسٹی کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے.
 ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات