عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، حریت قیادت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئے اور مظلوم کشمیر عوام کو اپنے مادر وطن پر بھارت کا دہائیوں پرانا قبضہ ختم کرانے میں ان کی مدد کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہر سال دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا جائے اور مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، ایڈوکیٹ ارشد اقبال، حفیظہ فہمیدہ، مولانا مصعب ندوی، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم کانفرنس اور پیپلز لیگ کے نمائندوں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو فوجی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، شیخ یعقوب، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، شمیم شال، مشتاق احمد بٹ، مشتاق احمد، سید گلشن اقبال، زاہد اشرف، زاہد صفی، الطاف احمد بٹ، اعجاز رحمانی، حاجی سلطان بٹ، شیخ ماجد، امتیاز وانی، عدیل وانی اور دیگر نے اپنے بیانات میں 27 اکتوبر کو کشمیر کی جدید تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء میں آج ہی کے دن بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں جن کی توثیق اس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو سمیت بھارت کے نمائندوں نے بھی کی تھی، واضح طور پر جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ حریت رہنمائوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر علاقائی اور عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے۔انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے طویل فوجی قبضے کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کل جماعتی حریت کانفرنس انہوں نے کہا کہ بھارت کے
پڑھیں:
ملک میں انسانی حقوق کے فروغ کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: آصف علی زرداری
— فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ہماری بنیادی ترجیح ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات پر زور دیتا ہے، آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز آزادی اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی اور وقار کی بنیاد پر ریاست کے طور پر تصور کیا تھا، حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے مزید مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے، احترام، برداشت اور باہمی وقار کا ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین، بچوں، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ہماری ذمہ داری ہے، مشترکہ اقدار کے تحفظ کے لیے سول سوسائٹی، اداروں اور شراکت داروں کا کردار اہم ہے، ملک میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی سطح پر اس دن کو منانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، آئیے انسانی وقار کے تحفظ اور مساوات کے فروغ کا عہد کریں، ہر پاکستانی کو خوف، جبر اور امتیاز سے پاک زندگی ملنی چاہیے۔