ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر آپ پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میری کم جونگ اُن کے ساتھ ایک بہترین تعلق رہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان آخری ملاقات 2019 میں غیر فوجی زون میں ہوئی تھی اور یوں صدر ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے تھے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے ملائیشیا اور جاپان کے علاوہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان بھی جائیں گے جہاں وہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس دورے کے دوران امریکی صدر اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما امریکا چین تجارتی کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ممالک نے فی الحال ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر مجوزہ سیکڑوں فیصد ٹیکس عائد کرنے کو مؤخر کر رکھا ہے۔
البتہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ اگر چین نے ریئر ارتھ معدنیات کی برآمدات پر پابندیاں برقرار رکھیں تو وہ چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیکس لگائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا سے متعلق روایتی امریکی پالیسیوں کے برعکس رویہ اپنایا تھا۔
حالانکہ ابتدا میں وہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کو چھوٹا راکٹ مین کہہ کر طنز کیا کرتے تھے لیکن بعد ازاں تعلقات میں بہتری لاتے ہوئے تین تاریخی ملاقاتیں کی ہیں۔
تاہم ان ملاقاتوں میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا کوئی معاہدہ طے نہ ہو سکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ بیان میں کہا کہ میرے خیال میں شمالی کوریا کسی حد تک ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ میں یہ بھی کہوں گا کہ ان کے پاس کافی ایٹمی ہتھیار ہیں۔
دوسری جانب کم جونگ اُن نے بھی گزشتہ ماہ کہا تھا کہ صدر ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہوں میرے ذہن میں اب بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی پرانی ملاقات کی خوشگوار یادیں محفوظ ہیں۔
تاہم انھوں نے یہ شرط بھی عائد کی تھی کہ امریکا کو بھی شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار کے خاتمے کے غیر حقیقی مطالبے سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی ملاقات مثبت ثابت نہیں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند