Daily Mumtaz:
2025-10-31@12:56:13 GMT

سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے۔

وزارت کے مطابق ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔

نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے، یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’’عمرہ پر جانے دیں، دعا سے ملک کے حالات اچھے ہونگے‘‘شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ کی رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کا نام ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالا تھا، اب ان کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول میں ڈال دیا گیا ہے ۔ آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

عدالت میں ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے ۔

جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔ بعد ازاں عدالت کے شیخ رشید کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شیخ رشید ون ٹائم عمرہ کے لیے جا سکتے ہیں۔

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • امریکا کی امیگریشن پالیسی میں نیا قانون نافذ، ورک پرمٹ کی خودکار توسیع ختم کر دی
  • عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی
  • ’’عمرہ پر جانے دیں، دعا سے ملک کے حالات اچھے ہونگے‘‘شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
  • سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے
  •  سعودی عرب : عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری 
  • پاکستان کی افغان پالیسی اور لاحق خدشات!
  • پالیسی ریٹ 11فیصد پر برقرار رکھناترقیاتی عمل کوسبوتاژ کرنا ہے
  • ایک ماہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی