سوئی نادرن نے سردیوں کے لیے نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد: سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسمِ سرما کے دوران گیس کی قلت کے پیشِ نظر نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت گھریلو صارفین کو دن کے مخصوص اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گیس کی مسلسل قلت اور سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے نیا شیڈول تیار کیا گیا ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں محدود ذخائر کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا جا سکے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، جب کہ رات ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول لاہور، اسلام آباد اور ایس این جی پی ایل کے دیگر علاقوں میں نافذ العمل ہوگا، مخصوص اوقات کے دوران گیس کا پریشر کم ہونے یا سپلائی معطل رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔
ایس این جی پی ایل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کھانے پکانے اور دیگر گھریلو امور کو دیے گئے وقت کے مطابق ایڈجسٹ کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ صارفین گیس کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں اور گیس چوری یا غیر قانونی کنکشن کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایس این جی پی ایل بجے تک
پڑھیں:
کراچی، دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ڈائریکٹر سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز نے بتایا کہ سرد موسم میں دل کے دورے اور انجائنا کے کیسز بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں دل کے مریض انفیکشن کا جلد شکار ہو جاتے ہیں، سانس کی بیماریاں دل پر شدید اثر ڈالتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ ڈائریکٹر سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا لوڈ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی میں مریضوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، سرد موسم میں دل کے دورے اور انجائنا کے کیسز بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں دل کے مریض انفیکشن کا جلد شکار ہو جاتے ہیں، سانس کی بیماریاں دل پر شدید اثر ڈالتی ہیں، سرد موسم میں خون کی نالیاں سکڑنے سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے کہا کہ سردیوں میں ریسپائریٹری انفیکشن دل کے مریضوں کیلئے خطرناک ہوتے ہیں، دل کے مریض خود کو سردی سے محفوظ رکھیں، بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنا نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نزلہ، کھانسی، بخار یا سینے میں درد کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔