جیکب آباد،سیپکو کی موسم سرما میں بھی بلاجواز غیراعلانیہ و بدترین لوڈشیڈنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد سیپکو کی موسم سرما میں بھی بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جاری سٹی ون فیڈر پر 8گھنٹے اعلانیہ اور 4گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بلا جواز غیر اعلانیہ ،بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے شہر کے اکثر فیڈر پر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے ساتھ چار گھنٹے غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کرکے صارفین کو اذیت دی جارہی ہے،پی ڈی سی سکھر، گرڈ عملے کی جانب سے سیپکو ایل ایس کی ملی بھگت سے سٹی ون فیڈر پر 8گھنٹے اعلانیہ اور 4گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات ہیںبدترین لوڈشیڈنگ پر سیپکو حکام سے کوئی پوچھنے والا نہیںسٹی ون ،ٹو ،تھری سمیت دیگر فیڈرس پر 12سے 18گھنٹے بجلی کی بندش معمول ہے ،15منٹ قبل بجلی بند اور 15تاخیر سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے وقت بجلی بحال کی جاتی ہے صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی اویس لغاری ،چیف سیپکو ،نیپرا اور واپڈا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر اعلانیہ جیکب ا
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔