بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔
صارفین کو یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے ماہِ دسمبر میں عام صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ جج کے چیمبر سے 2سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج حکومت نیب کے ذریعے کسی سیاسی انتقام، کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سات سال شوہر کے بارے میں پتہ نا چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے، سندھ ہائیکورٹ عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہونگی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالتی اوقات پیر تا جمعرات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیئے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران 4 دن کی چھٹی لے سکتا ہے، تاہم عملے کی چھٹی ان کے کام کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔