نیپرا نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین کو دسمبر کے بجلی کے بلز میں ریلیف ملے گا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی منہگی کر دی گئی ہے۔ 

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 33 پیسے فی یونٹ منہگی کرنے کی منظوری دے دی۔ 

جولائی تا ستمبر 2025ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی منہگی کرنے کی منظوری دی گئی، جس کا اطلاق دسمبر 2025ء سے فروری 2026ء کے 3 ماہ کے لیے ہو گا۔ 

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بجلی کے صارفین پر تقریباً 6 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی

پڑھیں:

صارفین خبردار! گردشی قرض کے خاتمے کیلئے بجلی نرخ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مالی سال 25-2024 میں سرکلر ڈیٹ کا حجم 1614 ارب تھا، 734 ارب اضافے کی صورت میں قرضہ 2348 ارب تک پہنچ جائے گا

حکومت نے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے نیا پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان 26-2025 کے مطابق، رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 734 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، جس سے مجموعی قرضہ 2348 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بھی بجلی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، مالی سال 25-2024 میں سرکلر ڈیٹ کا حجم 1614 ارب تھا، 734 ارب اضافے کی صورت میں قرضہ 2348 ارب تک پہنچ جائے گا۔

دستاویز کے مطابق بجلی چوری روک کر بلوں کی وصولی میں بہتری لائی جائے گی، پاور سیکٹر میں سبسڈیز اور ڈسکوز کے نقصانات میں کمی لانے کا منصوبہ بھی بنا لیا گیاہے جبکہ گردشی قرض کی بڑی وجہ کم ریکوریز، پیداواری لاگت میں اضافہ قرار دیا گیا۔

گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے مہنگے پلانٹس بند کئے جائیں گے، کے الیکٹرک، جینکوز کے بقایاجات بروقت وصول کئے جائیں گے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نقصانات میں واضح کمی لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

پاور ڈویژن کے مطابق گردشی قرضے کو مکمل طور پر قابو میں رکھا جائے گا، ڈسکوز آپریشنل کارکردگی اوربلوں کی ریکوریز بہتر بنائیں۔ پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سخت نگرانی کرے گی۔

اصلاحات اور اہداف کے حصول کیلئے ضروری پالیسی سپورٹ دی جائے گی، پاور پروڈیوسرز کو واجبات کی بروقت ادائیگی بھی ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان 26-2025 آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صارفین خبردار! گردشی قرض کے خاتمے کیلئے بجلی نرخ بڑھانے کا فیصلہ
  • نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
  • بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • حکومتی درخواست پر نیپرا کی بجلی اضافی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظوری
  • صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • بجلی کی قیمتوں میں 88 پیسے فی یونٹ کی کمی، نیپر ا نوٹیفکیشن جاری
  • نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی
  • حکومتی درخواست پر نیپرا کی بجلی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظوری
  • نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ