نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، فی یونٹ قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے کہا ہے کہ یہ اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
اس اضافے سے صارفین پر 6 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا، اور صارفین کو دسمبر سے فروری تک اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔
اضافے کا اطلاق نہ صرف عام صارفین بلکہ سرکاری اداروں اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر حتمی کارروائی کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی مہنگی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صارفین پر بوجھ نیپرا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی مہنگی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صارفین پر بوجھ نیپرا وی نیوز
پڑھیں:
بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی: نیشنل گرڈ کمپنی‘ سی پی پی اے پر کروڑوں جرمانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-20
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)نیپرا نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دارنیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو قرار دے دیا۔نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر، ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا، نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں۔نیپرا نے بلیک آوٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ سماعت کے دوران نیشنل گرڈ کمپنی، سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔سماعت میں دونوں کمپنیوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔ نیپرا نے دونوں کمپنیوں کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔