وزیراعظم نے گیس کے گھریلو صارفین کو اچھی خبر سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
علی پرویز ملک نے یہ بات قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بتائی۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
وفاقی وزیر برائے کا کہنا تھا کہ رواں سال پچھلے سال کی نسبت گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے تاہم جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہے، نشاندہی کریں، معاملہ حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا کے حوالہ سے تھیں، ان شکایات کو ہم نے 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سامنے آگئی۔
ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی ہو گی۔
اینڈیو میکڈانلڈ کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے مسلز کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جوش ہیزل ووڈ اب ایشیز سیریز میں ایکشن میں نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل کوئی میچ نہیں مل رہا، پیٹ کمنز ٹیسٹ کے لیے جتنا بھی ممکن ہو سکتا ہے بہترین تیار ہوں گے۔ پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں شمولیت کا بڑا اعلان کل ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔ 5 ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔