جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) جی ڈی اے کے مرکزی رہنما اور نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی ڈوکری اور باڈہ تھانوں میں درج مقدمات کے سلسلے میں اپنے وکلاء کے ہمراہ لاڑکانہ کی فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروایا، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ تفتیشی افسر کئی پیشیوں کے بعد آج عدالت میں پیش ہوا، جس کا بیان عدالتی ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ میرا بیان بھی ریکارڈ ہونا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور فرنٹیئر کی صورتحال سمیت ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، اللہ اس ملک پر رحم کرے کیونکہ ملک انتشار کا شکار ہے، ابھی تک 27ویں ترمیم منظور نہیں ہوئی اور اب 28ویں ترمیم کی بات کی جارہی ہے، جو بھی کام کرنا ہے کوشش یہ ہے کہ 28ویں ترمیم میں ہو جائیں، اگر اس میں کچھ چیزیں رہ گئیں تو پھر 29ویں ترمیم بھی آئے گی، انہوں نے کہا کہ چیف کا نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا لیکن نہیں ہوا، کچھ قانون دانوں کا خیال ہے کہ نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں اور کچھ کا خیال ہے کہ ضرورت ہے، بہرحال یہ ایک الجھن ہے، ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں، جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام مرتضیٰ خان کے مقدمات نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ میں چل رہے ہیں، اور وہ صبر کے ساتھ ہر پیشی پر حاضر ہو رہا ہے، انہوں نے طے کیا ہے کہ جھکنا نہیں، یہی اپوزیشن کی آواز ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غلام مرتضی کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.