data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی(اسپورٹس ڈیسک ) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا آغاز ہوگیا ہے جہاں دفاعی چیمپیئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ یہ سیزن 3 کے فائنل کا اعادہ تھا، جس میں وائپرز نے چار وکٹوں سے فتح حاصل کی۔میچ کے بعد دبئی کیپیٹل کے کپتان داسون شناکانے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ پہلا میچ حالات کے بارے میں بہت کچھ بتائے گا، لیکن ہم اس وکٹ کے تقاضوں کے مقابلے میں رنز کم رہے۔ اگر ہمارے پاس کچھ اور وکٹیں بچ جاتیں تو نتیجہ بالکل مختلف ہو سکتا تھا۔داسون شناکانے کہا کہ پاور پلے میں ٹیم پر ابتدائی دباو نے نتائج متاثر کیے، کرکٹ ایک رفتار پر مبنی کھیل ہے۔ ہم نہ بیٹنگ میں اور نہ بولنگ میں ٹون قائم کر سکے، خاص طور پر پاور پلے میں، اور یہی وہ لمحہ تھا جب انہوں نے کھیل پر قبضہ کر لیا۔ شاناکا نے شکست کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ بطور کپتان، مجھے زیادہ ذمہ داری اٹھانی ہوگی اور اوپر آرڈر میں بیٹنگ کرنی ہوگی۔ آج کا زوال مجھے نیچے لے گیا کیونکہ ہمیں اننگز کو سنبھالنے کی ضرورت تھی۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔

یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں شیڈول ہیں اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے 25 نومبر کو 2026 کے مینز ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری کیا تھا۔

بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہونے والا یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 والے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان سری لنکا ٹی20 ورلڈ کپ دورے کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لگاتار 20ویں میچ میں ٹاس ہارنے کا بدترین ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام
  • بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے، ایڈووکیٹ رسول بخش
  • ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح
  • مجھے ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا: ٹرمپ
  • ٹنڈوآدم،مفتی طاہر مکی کے ہاتھ پر مسیحی خاتون کا قبول اسلام
  • ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان
  • دبئی آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع