ٹنڈوآدم،مفتی طاہر مکی کے ہاتھ پر مسیحی خاتون کا قبول اسلام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم (جسارت نیوز) مفتی طاہرمکی کے ہاتھ پر مسیحی خاتون کا قبول اسلام، اسلام عورتوں کے حقوق کامحافظ ہے نومسلم خاتون کا بیان۔جوزفین مسیحی خاتون نے جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں آکرتنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہرمکی کے ہاتھ پر اپنی رضا اورخوشی سے اسلام کوبرحق سچامذہب سمجھتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔اس موقع پر مفتی محمد طاہر مکی نے نومسلم خاتون سے سوال کیا کہ اسلام سے کس طرح متاثرہوئیں توانہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا احترام اسلام کا عدل اور انصاف رواداری مجھے اسلام کے زیادہ قریب لے آیا،تاہم مجھے اسلام میں بیشمار خوبیاں ملی جن کی مجھے تلاش تھی خاتون نے کہا کہ اسلام پرسکون زندگی کاضامن ہے۔مفتی طاہرمکی نے مسیحی خاتون کوکلمہ پڑھاکر ابتدائی ضروری مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں نماز،قرآن سیکھنے پڑھنے کیلیے کسی بنات کے دینی مدرسہ میں داخلہ لینے کا مشورہ دیا اور مبارکباددی۔اس موقع پرتنظیم تحفظِ ناموسِ خاتم الانبیا کے رہنماء حافظ عبدالرحمن الحذیفی،شاہدعلی ،محمد سہیل اوردیگر معززین شہربھی موجودتھے جنہوں نے نومسلم خاتون کومبارکباددی اورانہیں ہرممکن تعاون اورتحفظ کایقین دلایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسیحی خاتون
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔