مفتی اعظم پاکستان ڈینگی وائرس کا شکار، حالت تشویشناک، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) مفتی منیب ڈینگی کا شکار ہوئے، حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، اب طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔
ترجمان مفتی عبد الرزاق کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس ہوا، حالت تشویش ناک ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مفتی منیب
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔