کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کا خنک موسم بتدریج سرد موسم میں بدل سکتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت مزید دو تا تین ڈگری کمی سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
شہر میں زیادہ تر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
صوبے کے دیگر شہروں میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔