خیبرپی کی اسمبلی، ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خیبرپی کے اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کر لی ۔ قرار داد پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی کی جانب سے پیش کی گئی جس میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی مضبوط، جمہوری اور عوامی بنیاد رکھنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو
پڑھیں:
پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا.
پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق@NAofPakistan pic.twitter.com/cJ7CKLzBmW
— Sardar Ayaz Sadiq (@AyazSadiq122) December 1, 2025
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے اور آئین کی بالا دستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔
اسپیکر نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی ہے، تاہم اپوزیشن نے اسے آئین پر حملہ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ سازش سردار ایاز صادق وی نیوز