data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی اکثر اسمارٹ فون صارفین اس مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں کہ ان کے فون کی بیٹری معمول کے مقابلے میں بہت تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے جب کہ مکمل چارج کیا ہوا فون بھی چند گھنٹوں میں خالی دکھائی دینے لگتا ہے۔

یہ مسئلہ اتنا عام ہے کہ دنیا بھر میں مختلف موبائل کمپنیوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کو بارہا اس بارے میں وضاحت کرنی پڑتی ہے کہ آخر سرد موسم فون کی کارکردگی کو اس حد تک کیوں متاثر کردیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ معاملہ صرف فونز تک محدود نہیں بلکہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں میں بھی یہی کیفیت موسمِ سرما میں دیکھی جاتی ہے، جس کا تعلق براہِ راست بیٹری کے اندر ہونے والے کیمیائی عمل سے ہے۔

عام طور پر اسمارٹ فونز میں لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں، جو اپنی کارکردگی اور پائیداری کے باعث جدید ٹیکنالوجی کا اہم جز سمجھی جاتی ہیں۔ ان بیٹریوں کے اندر موجود الیکٹرولائٹس سیال حالت میں ہوتے ہیں، جن کا بنیادی کام چارج شدہ ذرات کو ایک جانب سے دوسری جانب منتقل کرنا ہے۔

یہی عمل برقی توانائی پیدا کرتا ہے اور بالآخر فون کو طاقت فراہم کرتا ہے،  تاہم سرد موسم میں یہ کیمیائی سرگرمی متاثر ہوتی ہے کیونکہ کم درجہ حرارت الیکٹرولائٹس کی حرکت کو سست کردیتا ہے۔ جب بیٹری کے اندر موجود آئن اپنی مقررہ رفتار سے سفر نہیں کرپاتے، تو بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، جس سے بیٹری کی مجموعی کارکردگی کم ہونے لگتی ہے۔

سردی کی شدت جتنی زیادہ ہو، لیتھیم آئنز کے سست ہونے کا امکان بھی اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔ یوں آئن الیکٹروڈز سے مناسب رابطہ قائم نہیں کرپاتے اور نتیجتاً بیٹری مطلوبہ مقدار میں کرنٹ فراہم کرنے کے قابل نہیں رہتی۔

اس صورتحال میں فون نہ صرف تیزی سے خالی ہوتا ہے بلکہ کبھی کبھار اچانک بند بھی ہوسکتا ہے، اگرچہ بیٹری میں کچھ چارج باقی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ سخت سردی میں باہر استعمال ہونے والے فونز اکثر غیر متوقع طور پر آف ہو جاتے ہیں جب کہ گھر یا گرم ماحول میں وہ دوبارہ معمول پر آجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص درجہ حرارت ہی بیٹری کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ عام حالات میں 18 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا ماحول فون بیٹری کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ چارجنگ کے لیے جو درجہ حرارت موزوں سمجھا جاتا ہے، وہ ایک سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔

اگر فون اس سے کم یا زیادہ درجہ حرارت میں چارج کیا جائے تو بیٹری کی صحت پر براہِ راست اثر پڑتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیت بھی کم ہونے لگتی ہے۔ خاص طور پر نقطۂ انجماد سے نیچے کا درجہ حرارت بیٹری کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے اور طویل مدت میں اس کی کارکردگی ناقابلِ تلافی حد تک متاثر ہوسکتی ہے۔

اس لیے ٹیکنالوجی ماہرین سرد موسم میں چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ فون کی بیٹری بہتر کارکردگی برقرار رکھ سکے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فون کو حد سے زیادہ ٹھنڈے ماحول میں نہ رکھا جائے، جیب کی اندرونی جانب یا گرم جگہ پر رکھ کر بھی اس کا درجہ حرارت برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

چارجنگ ہمیشہ معمولی گرم ماحول میں کی جائے جب کہ شدید ٹھنڈ میں پاور بینک استعمال کرتے وقت بھی احتیاط ضروری ہے۔ سردی کے دنوں میں اسمارٹ فونز کے تیزی سے بند ہونے کا مسئلہ دراصل بیٹری کی فطری خصوصیات سے جڑا ہوا ہے، جسے سمجھ کر اس کا بہتر استعمال ممکن ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی بیٹری بیٹری کی فون کی

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف