سعودی ثالثی میں پاکستان‘ افغانستان کے درمیان خفیہ مذاکرات، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-2
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک)سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کیلیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف 2 ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کیلیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل قریب میں سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات کا ایک اور دور بھی ممکن ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چاغی :گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-21
چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے جاری کی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کیافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑے افغان مہاجرین کیمپ گردی جنگل کیمپ میں 70ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لجّے کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔