کراچی:

کراچی میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سندھ حکومت کو  تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے نیشنل فیڈریشنز کی جانب سے سندھ حکومت کے سیکرٹری کھیل کو تحریر کیے جانے والے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل گیمز میں حقیقی اور تسلیم شدہ کھیلوں کی تنظیموں اور آفیشلز کو مواقع فراہم کیے جائیں۔

پی ایس بی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیشنل گیمز میں مبینہ طور پر غیر قانونی فیڈریشنز کو شامل کیا گیا ہے، 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز میں کچھ کھیل ایسی باڈیز یا افراد کی زیر نگرانی منعقد کرائے جا رہے ہیں جن کو پی ایس بی یا متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشن تسلیم نہیں کرتیں۔

خط میں توجہ دلائی گئی ہے کہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پی ایس بی کی جانب سے پابندی عائد ہے جبکہ ڈوپنگ معاملات کی خلاف ورزی کے سبب اسے انٹرنیشنل فیڈریشن بھی تسلیم نہیں کرتی، ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو نیشنل گیمز میں شامل کیا گیا ہے، مسلسل خلاف ورزیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بیرون ملک مقیم بیس بال کے فخر زمان کا مبینہ طور پر مقابلوں کے انعقاد میں عمل دخل ہے۔

پی ایس بی کے تحت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات تسلیم کرنے کی بجائے غیر قانونی اور غیر تسلیم شدہ باڈی کے تحت ایونٹ منعقد کرایا جا رہا ہے، ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے لیکن نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے قائم کردہ  الگ کمیٹی کے تحت کرائے جا رہے ہیں۔

 پی ایس بی نے سندھ حکومت سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ معاملات کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے اور نظر ثانی کرتے ہوئے نیشنل گیمز میں قانونی فیڈریشنز اور آفیشلز کو ہی شرکت کے  مواقع فراہم کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیشنل گیمز میں پی ایس بی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

صنعتی اور سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔

تیل کی عالمی سپلائی میں اضافے کو اس ریلیف کی وجہ بتایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ہو سکتی ہے، فی لیٹر 6 روپے 35 پیسے کمی ہونے کا امکان ہے۔

بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید

مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.73 روپے کی کمی ہو سکتی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 193.61 روپے ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • PSB کوتحفظات، 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان
  • کراچی، مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
  • EOBIایڈجوکیٹنگ اتھارٹی میں مزدوررہنما کے ساتھ ناروا سلوک
  • کراچی: تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
  • ڈیزل 6.50 روپے، پٹرول 4.15 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان 
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
  • کراچی 6 دسمبر کو 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کے لیے تیار، صدر مملکت افتتاح کریں گے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان