11 نومبر کو اسلام آباد کی کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ہدف تک پہنچنے میں ناکامی پر مضافاتی علاقے میں پہلی دستیاب جگہ کو نشانہ بنایا، جس سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

وزیر اطلاعات کے مطابق حملے کے فوراً بعد انٹیلی جنس بیورو اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر 4 اہم ملزمان گرفتار کیے۔

ملزمان کی شناخت ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق ساجد اللہ عرف شینا حملے کا مرکزی کردار اور ’ہینڈلر‘ تھا جو خودکش حملہ آور اور بارودی جیکٹ لے کر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ شینا نے 2015 میں تحریک طالبان افغانستان میں شمولیت اختیار کی اور مختلف ٹریننگ کیمپس میں تربیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں حملہ کرنے والا خود کش بمبار کہاں کا تھا، کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

2023 میں اس کی افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے کمانڈر داد اللہ سے ملاقات ہوئی، جبکہ اگست 2025 میں بھی وہ دوبارہ افغانستان گیا جہاں دونوں میں رابطہ ایک مخصوص ایپ کے ذریعے برقرار رہا۔

عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللہ کے ذریعے کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حملہ آوروں کا اصل ٹارگٹ راولپنڈی اور اسلام آباد تھے۔

ساجد اللہ نے افغانستان جا کر نہ صرف داد اللہ سے ملاقات کی بلکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عبداللہ جان عرف ابو حمزہ سے بھی رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری دھماکا: ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان، ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال

علاوہ ازیں، ساجد اللہ نے معاونت کے لیے محمد ذالی اور کامران خان کو بھی ہائر کیا، جو اگست 2025 میں اس کے ساتھ افغانستان بھی گئے۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پاکستان واپسی پر ساجد اللہ نے خودکش حملہ آور عثمان شنواری سے رابطہ کیا، جو ننگر ہار افغانستان کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: ’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

اسے خودکش جیکٹ اور تمام ضروری مواد فراہم کیا گیا، جسے بعد ازاں اسلام آباد کے جی11 سیکٹر میں خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ایک بڑے سانحے سے محفوظ رہا، اور بروقت کارروائی نے دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد بارودی جیکٹ ٹریننگ کیمپس ٹی ٹی پی حملہ آور خودکش خودکش دھماکا ساجد اللہ عطااللہ تارڑ فتنہ الخوارج کمانڈر داد اللہ نور ولی محسود وزیر اطلاعات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد بارودی جیکٹ ٹریننگ کیمپس ٹی ٹی پی حملہ ا ور خودکش دھماکا ساجد اللہ عطااللہ تارڑ فتنہ الخوارج کمانڈر داد اللہ نور ولی محسود وزیر اطلاعات

پڑھیں:

پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر  پر خودکش حملہ،  آپریشن جاری

پشاور:

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ پولیس، ایلیٹ فورس ار آر آر ایف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دریں اثنا ریسکیو ادارے کے اہل کار اور ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچیں، جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ کینٹ روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کے راستوں کو عوام اور ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے ساتھ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر صدر میں حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی ہے، جہاں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں خود آپریشن کو لیڈ کررہا ہوں  اور اس وقت فائرنگ  جاری ہے۔

دھماکے کے بعد  شہر میں بی آر ٹی سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام‌آباد کچہری خودکش حملہ: منصوبہ بندی افغانستان میں ٹی ٹی پی قیادت نے کی، وفاقی وزیر اطلاعات
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات
  • اسلام آباد کچہری حملہ افغانستان میں منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا، نورولی محسود ماسٹر مائنڈ قرار
  • اسلام آباد کچہری حملے کے ملزمان گرفتار، نور ولی نے منصوبہ بندی کی، وزیر اطلاعات
  • اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ نور ولی محسود تھا : وفاقی وزیر کا دعویٰ
  • اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی: وزیر اطلاعات
  • 11 نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے ہے، عطا تارڑ
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر  پر خودکش حملہ،  آپریشن جاری