Express News:
2025-11-25@16:27:33 GMT

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تیاریاں سامنے آگئیں

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

امریکی میڈیا نے جوڑے کی شاندار شادی کے منصوبوں سے متعلق نئی معلومات جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اپنی 28 ملین ڈالر مالیت کے روڈ آئی لینڈ میں واقع سی سائیڈ مینشن کو شادی کے مقام کے طور پر استعمال کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جسے وہ اسٹوری بُک انداز میں تبدیل کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے لیے لاکھوں ڈالر کی لاگت سے خصوصی لینڈ اسکیپنگ اور سیکیورٹی اپ گریڈز کیے جا رہے ہیں۔ ٹیلر کی خواہش ہے کہ پورا ماحول پھولوں سے بھرا ہو۔

ابتدا میں جوڑا ایک چھوٹی نجی تقریب کا خواہشمند تھا تاہم اب وہ تقریباً 300 مہمانوں پر مشتمل ایک بڑی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ممکنہ طور پر 2026 کے اوائل یا وسط میں منعقد ہوگی۔

 

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے رواں سال اگست میں منگنی کی تھی، انکی منگنی کی انسٹاگرام پوسٹ بھی کافی وائرل ہوئی تھی جس کا کیپشن تھا: "آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔"

        View this post on Instagram                      

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ شادی کی

پڑھیں:

برطانیہ میں شادی کی مقبول ترین تاریخ اور دن کون سا ہے؟ دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

لندن: برطانیہ میں سال 2023 کی سب سے مقبول شادی کی تاریخ اور دن کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

نیشنل اسٹیٹیسٹکس کے ادارے (ONS) کے مطابق 2 ستمبر 2023 وہ دن تھا جب انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ شادیاں ہوئیں، اور اسی روز 3 ہزار 227 جوڑوں نے رشتۂ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں ہفتہ (Saturday) شادیوں کے لیے سب سے پسندیدہ دن رہا، جس روز ہونے والی شادیوں کی شرح 41.9 فیصد رہی اور مجموعی طور پر 93 ہزار 918 شادیاں ہفتے کے روز انجام پائیں۔

سول پارٹنرشپ کے لیے بھی ستمبر سب سے مقبول مہینہ رہا، جس میں 744 سول پارٹنرشپس ریکارڈ کی گئیں، جو کل تعداد کا 9.9 فیصد بنتا ہے۔ اس کے برعکس جنوری شادیوں اور سول پارٹنرشپ دونوں کے لیے سب سے کم پسندیدہ مہینہ ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 24 ہزار 400 سے زائد شادیاں ہوئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.1 فیصد کم ہیں، جبکہ سول پارٹنرشپس میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور ان کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 547 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مردوں کی شادی کی اوسط عمر 34.8 سال اور خواتین کی 33 سال رہی، جو برطانیہ میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی بلند ترین اوسط عمروں میں شامل ہے۔

مجموعی طور پر 1973 سے 2023 تک انگلینڈ اور ویلز میں شادیوں کی شرح میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کی تقریب میں گیسی غبارے پھٹ نے سے دلہا دلہن جھلس کر زخمی
  • شادی کی تقریب میں غبارے دھماکے سے پھٹ گئے، دلہا دلہن جھلس کر زخمی
  • برطانیہ میں شادی کی مقبول ترین تاریخ اور دن کون سا ہے؟ دلچسپ انکشاف سامنے آگیا
  • ضمنی انتخابات میں شادی والے دن ووٹ ڈالنے والے دُلہے کے ولیمے میں ن لیگی امیدوار پہنچ گئے
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ: دہشتگردوں کا اصل ہدف اور ابتدائی تحقیقات سامنے  آگئیں
  • سمرتی مندھنا کی شادی اچانک منسوخ، افسوسناک وجہ سامنے آگئی
  • ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں ڈیپ فیک کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی شخصیت قرار
  • 1971 کے سانحات؛ بہاری کمیونٹی پر مبینہ مظالم کی چشم کشا روایات سامنے آگئیں
  • ٹیلر سوئفٹ عالمی سطح پر اے آئی ڈیپ فیک کا سب سے بڑا ہدف قرار