2025-11-25@17:07:54 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«وکیل سمیر کھوسہ»:
شیخ امتیاز نااہلی ریفرنس؛ وکیل لطیف کھوسہ نےشہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانےکا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 155سے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے شیخ امتیاز کی نااہلی کے ریفرنس میں وکیل لطیف کھوسہ نےشہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانےکا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی پی 155سے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے شیخ امتیاز کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ شیخ امتیاز نے دسمبر2022میں کینیڈین شہریت چھوڑ دی تھی،کینیڈین سفارتخانہ کا شہری چھوڑنے کا تصدیقی خط فروری 2023میں جاری ہوا۔ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی: جنرل ساحر شمشاد مرزا ...
9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ...
اسلام آباد (اکمل شہزاد/ سٹاف رپورٹر) عدالت عظمی کے آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 9مئی کی دہشت گردی اور جلائو گھیرائو میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سات رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز اپیلوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت اعتزاز احسن ایڈووکیٹ نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز کے دلائل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سلمان اکرم راجہ میرے بھی وکیل ہیں، انہوں نے کل جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا حالانکہ میں نے انہیں ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ سوشل میڈیا نہ دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے ہیں۔ انہوںنے واضح کیا کہ...
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی—فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف بہت خبریں لگتی ہیں بہت دل کرتا ہے جواب دوں، میرا منصب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ جواب دوں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، بھنڈاری صاحب سے بات کر لی ہے، آج میں دلائل دوں گا۔جس...
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ کا نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چالان جمع کروا دیا گیا ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب...