شیخ امتیاز نااہلی ریفرنس؛ وکیل لطیف کھوسہ نےشہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانےکا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 155سے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے شیخ امتیاز کی نااہلی کے ریفرنس میں وکیل لطیف کھوسہ نےشہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانےکا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی پی 155سے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے شیخ امتیاز کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ شیخ امتیاز نے دسمبر2022میں کینیڈین شہریت چھوڑ دی تھی،کینیڈین سفارتخانہ کا شہری چھوڑنے کا تصدیقی خط فروری 2023میں جاری ہوا۔
بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی: جنرل ساحر شمشاد مرزا
وکیل لطیف کھوسہ نے کینیڈین سفارتخانےکا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔
وکیل ن لیگ نے کہاکہ شیخ امتیاز کے پاس کینیڈین پاسپورٹ2027تک کارآمد ہے، جس پر انہوں نے سفر کیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شہریت چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ پرسفر کیا شواہد ہیں جمع کرائیں،ن لیگ کے درخواستگزار کے وکیل نے شواہد جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا، وکیل ن لیگ نے کہاکہ امتیاز شیخ کا جمع کرایا سرٹیفکیٹ کا جائزہ لینے کیلئے وقت دیں،الیکشن کمیشن نےشیخ امتیاز کے خلاف ریفرنس پر سماعت 24جون تک ملتوی کردی۔
ٹک ٹاکر ثنایوسف کی والدہ کا بیٹی کے قاتل سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن شیخ امتیاز
پڑھیں:
ایچ آر سی پی کا پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
لاہور:انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے پنجاب میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمیشن نے انسانی حقوق سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں سیاسی بے عملی، اقلیتوں کیخلاف مظالم اور بچوں و خواتین پر جاری تشدد کے واقعات کو نمایاں کیا ہے۔
ایچ آرسی پی کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کی رجسٹریشن اور ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن مجموعی ٹرن آئوٹ میں کمی دیکھی گئی۔
پی ٹی آئی احتجاج روکنے کے لیے سڑکیں بند ،مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک ،سرگودھا میں مسیحی شہری کو توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت، 9 افراد کا کوئٹہ-تافتان شاہراہ پر قتل،7 پنجابی مزدوروں کے قتل،اوربچوں کے خلاف جرائم کی شرح بدستور بلند ہونے پر تشویش ظاہر کی گئی۔