ضمنی الیکشن، ن لیگ کے 20 ہزار ووٹ بڑھ گئے، پی ٹی آئی کے 10 ہزار کم ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
راولپنڈی:
یکم جون کو سیالکوٹ سمبڑیال میں حلقہ پی پی 52 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 8 فروری 2024 جنرل الیکشن سے زیادہ پی ٹی آئی نے کم ووٹ حاصل کیے.
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فارم 47 میں مرتب کیے گئے الیکشن نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے 78702 ووٹ حاصل کیے جبکہ 8 فروری کے الیکشن میں ان کے والد ارشد وڑائچ نے 58 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے.
اس طرح مسلم لیگ ن کے ووٹوں میں 20 ہزار ووٹ کا اضافہ ہوا اب ضمنی الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فا خر نشاط گھمن نے 39018 ووٹ حاصل کیے جبکہ اسی امیدوار نے 8 فروری کے الیکشن میں 49 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔