پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاکستان اور قازقستان نے سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ عزم اسلام آباد میں پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور قازقستان کے ڈپٹی وزیراعظم مرات نرتلیو کی ملاقات میں کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں رابطوں کو فروغ دینے اور آئندہ قازق صدر کے نومبر میں متوقع دورۂ پاکستان سے قبل قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو 2 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلباء 11ویں انٹرنیشنل ینگ نیوٹرلسٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے قازقستان پہنچ گئے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی اور دیگر سینیئر حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔
مراد نرتلیو کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران دو طرفہ مذاکرات، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کا آغاز، کاروباری اداروں کا خیر مقدم
پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور اس دورے کو باہمی تعلقات کو مزید گہرائی فراہم کرنے کا موقع سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان قازقستان تعلقات قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان قازقستان تعلقات قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو پاکستان اور قازقستان قازقستان کے
پڑھیں:
سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئی جہت قرار۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔
دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ دونوں کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔ آج وزیراعظم کا استقبال سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے بے مثال انداز میں کیا گیا، پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہیں سعودی عرب اس قدر عزت و تکریم دیتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ لازوال تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کی موجودگی کے باعث پاکستانی عوام کی سعودی عرب سے گہری مذہبی وابستگی بھی ہے۔ وزیراعظم کے فقید المثال استقبال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کو فوری احکامات جاری کیے گئے، ان احکامات کے تحت دارالحکومت کی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
اس وقت پاک سعودی ٹاور سمیت اسلام آباد کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے، یہ تمام اقدامات وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔