پاکستان کی پہلی نیشنل پیرا کک باکسنگ ٹیم نے ورلڈ بودو مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت لیے۔ اسپیشل کھلاڑیوں نے 2 ٹائٹل فائٹس جیت کرملک کا نام روشن کردیا۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں انٹرنیشنل ہینڈ ٹو ہینڈ کمباٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آذربائیجان فیڈریشن کے تحت منعقدہ چیمپئن شپ میں نو ممالک نے شرکت کی۔

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے سات باصلاحیت اسپیشل کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ملک کی اسپورٹس تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کیا۔ تمام اسپیشل قومی کھلاڑیوں نے میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور 5 گولڈ میڈلز اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کیے۔

صالح محمد ، تجفل حسین ، مبشر شاکر، فارض خان اور حارث عبدالصمد نے گولڈ میڈل جیتے جبکہ حسیب عاصف اور شجاعت مختار نے سلور میڈل حاصل کیے۔

دریں اثنا چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی کے بعد وطن واپسی پر اسپیشل کھلاڑیوں کا کراچی ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پیتاں نچھاور کی گئیں جبکہ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں 11ویں لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کا شاندار انعقاد

کراچی:

کراچی میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے زیرِ اہتمام 11 ویں لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اکیس کلومیٹر ہاف میراتھن سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔

میراتھن کا آغاز ڈی ایچ اے کے ایمار سینٹر ساحل سمندر سے ہوا جہاں صبح سویرے شرکاء کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

میرا تھن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں عام شہریوں کے ساتھ اسپیشل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔

ایونٹ میں وہیل چیئر ریس اور دیگر دوڑ کے مقابلے بھی رکھے گئے، جنہیں شرکاء اور تماشائیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

میرا تھن کے آغاز سے قبل بینڈ نے نغمہ سرائی کی جس سے شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی ہو گیا۔

اس موقع پر غیر ملکی سفارتکاروں، اعلیٰ سرکاری حکام، معروف کھلاڑیوں اور فنکاروں نے بھی شرکت کی اور اسپیشل اولمپکس پاکستان کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی میرا تھن کی نگرانی کر رہی ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خصوصی ضروریات کے حامل کھلاڑیوں کی ترقی چاہتے ہیں۔

چیئرپرسن رونق لاکھانی نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کی کمیونٹی میں شمولیت کے جذبہ کو مضبوط کرنا ضروری ہے اور شہریوں کی میرا تھن میں شمولیت قابلِ تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 11ویں لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کا شاندار انعقاد
  • 35 واں نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
  • پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز کی ٹرافی جیت لی
  • 35 ویں نیشنل گیمز دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی واضح سبقت کے ساتھ ختم
  • نیشنل گیمز: باکسنگ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے میدان مارلیا
  • آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
  • نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی میڈلز ٹیبل پر سرِ فہرست
  • ملتان: اسپیشل کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک کھلاڑی شاٹ کھیلتے ہوئے
  • نیشنل گیمز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر جوش و جذبے سے سرشار کردیا
  • نیشنل گیمز،ایچ ای سی نے ایک سلور اور 5 برائونز میڈلز اپنے نام کر لئے