نیشنل گیمز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر جوش و جذبے سے سرشار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) روشنیوں کے شہر کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر جوش و جذبے سے سرشار کردیا ۔ کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے باکسرز نے زبردست اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کا پرچم بلند کردیا۔باکسنگ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے جس عزم و ہمت کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، وہ حقیقتاً قابلِ تعریف ہے۔ سخت مقابلوں کے باوجود کے خیبر پختونخوا کے محمد عامر اور خاتون باکسر مینال نے بھرپور فائٹ کرتے ہوئے براؤنز میڈلز اپنے نام کیے، جبکہ باصلاحیت خاتون باکسر عائشہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے محمد عامر نے بہترین فائٹ کے بعد براؤن میڈل اپنے نام کیا۔ اُن کی تکنیک، فٹ ورک اور لگن دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے، تاہم قسمت نے ساتھ نہ دی اور انہیں پاکستان آرمی کے باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کی 60 کے کی ویٹ میں خیبر پختونخوا کی مینال بھی کانسی کا تمغہ جیتا ، اسی طرح خواتین کی 54 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کی عائشہ نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی باکسر کو بھرپور مقابلے کے بعد شکست دے کر انہوں نے نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا بلکہ بعد ازاں فائنل میں رسائی حاصل کرکے سب کو متاثر کیا۔ ان کی موثر پنچنگ، اسپیڈ اور اعتماد نے پورے ہال کو تالیوں سے گونجایا۔ مختلف صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے آفیشلز نے بھی ان کی شاندار کارکردگی کو بھرپور سراہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ وہ فٹ، پُرعزم اور پرُاعتماد ہیں۔ انشاء اللہ میں خیبر پختونخوا کیلئے گولڈ میڈل جیت کر واپس جاؤں گی، عائشہ نے امید اور حوصلے سے بھرپور لہجے میں بتایا کہ صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) عثمان گل اور صدر میجر (ر) محمد اظہر علی کی قیادت میں صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خضر اللہ کھلاڑیوں کیلئے جدید تربیتی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ کوالیفائڈ کوچز سمیت خود بھی کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ پر بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج خیبرپختونخوا کے باکسرز ملک کے سب سے بڑے سپورٹس میلے یعنی نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے قابل ہوئے ہیں۔ خاتون باکسر عائشہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ خیبر پختونخوا میں باکسنگ کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے اور اللہ کے فضل سے نہ صرف موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے بلکہ گراس روٹس لیول پر مزید ٹیلنٹ بھی سامنے آ رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں خیبر پختونخوا پختونخوا کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سطح پر تیل و گیس کے پیداواری شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختونخوا میں واقع نشپا بلاک سے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کی دریافت او جی ڈی سی نے کی۔ ہراگزئی ایکس 1 کنویں سے یومیہ 2ہزار280 بیرل تیل کی پیداوار دریافت ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے 5.6 ملین معکب فٹ گیس کی پیداور بھی دریافت ہوئی۔ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ہراگزئی ایکس-1 کنواں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔
نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔