نیشنل گیمز،ایچ ای سی نے ایک سلور اور 5 برائونز میڈلز اپنے نام کر لئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(اسپورٹس ڈیسک ) 35 ویں نیشنل گیمز کراچی میں ایچ ای سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 سلور اور 5 برائونز میڈلز اپنے نام کر لئے۔ ٹیم نے بہترین محنت، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔800 میٹر میں سمیع اللہ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ اسی ایونٹ میں اسامہ حسن نے شاندار دوڑ کے ساتھ برائونز میڈل جیتا۔ شاٹ پٹ میں صاحبزادہ کاشف نے بہترن تھرو کے ساتھ برائونز میڈل اپنے نام کیا۔400 میٹر ہرڈلز میں حضرت عمر نے عمدہ تکنیک اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برا?نز میڈل حاصل کیا جبکہ 110 میٹر ہرڈلز میں ابو بکر نے بہترین کارکردگی کے ذریعے برائونز میڈل جیتا۔ 1500 میٹر میں عبدالوھاب نے سخت مقابلے کے بعد برا?نز میڈل اپنے نام کیا۔ٹیم کی اجتماعی کارکردگی نے HEC کی کھیلوں میں اعلیٰ روایت کو مزید مضبوط کیا۔ ٹیم مینیجر سر بحرِ کرم، ڈائریکٹر اسپورٹس پشاور یونیورسٹی، سمیت کوچنگ اسٹاف نے اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برائونز میڈل اپنے نام
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔