اسلام آباد:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ توسیعی سہولت پروگرام (سی ایف ایف)کے تحت دوسرے جائزے میں زیادہ تر اہداف پورے کرلیے گئے تاہم گورننس اور کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف بھی پورا نہیں ہوا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےقرض پروگرام کے تحت دوسرے جائزے میں زیادہ تر اہداف پورے کر لیے ہیں تاہم گورننس اور کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی اور ایف بی آر کا خالص ٹیکس ہدف بھی حاصل ہونے سے رہ گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13 میں سے 8 اسٹرکچرل اصلاحات مکمل ہوئیں، زرعی آمدن پر ٹیکس اور بجٹ اصلاحات کامیابی سے لاگو کیا گیا، سرکاری افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے، بجلی کے شعبے میں ادائیگیوں کا ہدف پورا کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونز ختم کرنے کا منصوبہ بعد میں مکمل ہوا، چند ریاستی اداروں کے قوانین میں ترمیم مؤخر کی گئی، چینی کی درآمد پر استثنیٰ کی وجہ سے ایک شرط پوری نہ ہو سکی، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں ہوا، 7 میں سے 6 دیگر اہم اہداف مکمل حاصل کیے گئے۔

حکومتی کارکردگی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی کا ایک ہدف معمولی فرق سے رہ گیا، بی آئی ایس پی کے بنیادی پروگراموں پر زیادہ فنڈز خرچ ہوئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر اور ٹیکس ریٹرنز کے ہدف پورے ہوئے، اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک اثاثوں کا ہدف بھی مکمل ہوا اور حکومتی پرائمری خسارہ مقررہ حد میں رہا۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومتی ضمانتیں آئی ایم ایف حد کے اندر رہیں، حکومت نے بعض رہ جانے والے اہداف پر چھوٹ مانگی ہے، صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، مشکل حالات اور سیلاب کے باوجود معیشت مستحکم ہوئی، مالی کارکردگی مضبوط، پرائمری سرپلس 1.

3 فیصد رہا، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف کے مطابق حاصل کیا گیا جبکہ سیلاب کے بعد خوراک کی قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق مہنگائی کا دباؤ عارضی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ایک سال میں ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے ہیں اور آئندہ برسوں میں ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح پاکستان نے 14 سال بعد پہلا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا، مضبوط پالیسیوں نے پاکستان کو حالیہ جھٹکوں سے نکالنے میں مدد دی اور رواں سال معاشی ترقی توقع سے بہتر رہی، حالیہ سیلاب نے اگلے سال کی معاشی رفتار کو کچھ کم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل بہتری جاری ہے، سیلاب کے باوجود مہنگائی قابو میں رہی، ای ایف ایف پروگرام درست سمت میں جاری ہے، آر ایس ایف پروگرام بھی مقررہ راستے پر ہے، پہلے ریویو کے اہداف پورے ہوئے اور پاکستان کو دونوں پروگرامز کی مد میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی۔

بتایا گیا کہ سیلاب کے بعد اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، مالی سال26-2025 کا پرائمری سرپلس ہدف قابل حصول قرار دیا گیا ہے اور محصولات بڑھانے اور قرض کم کرنے کی اصلاحات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف نے مہنگائی کنٹرول میں رکھنےکے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے، شاکس جذب کرنے کے لیے ایکسچینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دی گئی ہے، توانائی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے پاور سیکٹر کی بہتری میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم پاورسیکٹر کو مستحکم کرنے کے لیےمزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دے دی گئی ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری اصلاحات پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہیں اور آر ایس ایف اصلاحات سے سیلابی خطرات اور پانی کے انتظام میں بہتری آئے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں بتایا گیا آئی ایم ایف رپورٹ میں کے مطابق سیلاب کے گیا ہے گئی ہے کا ہدف کے لیے

پڑھیں:

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف

---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کا انڈیکس کافی بہتر ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو تو کرپشن میں مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے موجودہ تصادم کی کیفیت کا خاتمہ ضروری ہے، سیاسی تلخیوں اور تصادم کی سیاست سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور تمام سیاسی قوتوں سے اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کا تقاضا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 70 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کو کرپٹ قراردےدیا
  • پنجاب کی 70 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کو کرپٹ قراردےدیا
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری، شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی
  • پاکستان میں فضائی آلودگی سے متعلق پہلی مستند جائزہ رپورٹ جاری
  • پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے: رپورٹ
  • ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف
  • وزیراعظم کا پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثرات پر مبنی رپورٹ پر اظہار اطمینان
  • پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
  • پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی؛ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ جاری