data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین دیوان فخرودین نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کی قیادت، عوام اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف امارات کے اتحاد اور ترقی کا اہم سنگِ میل ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں سے بھائی چارے، باہمی اعتماد، احترام اور وسیع معاشی تعاون کی بنیاد پر پروان چڑھتے آئے ہیں۔دیوان فخرودین نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات صرف سفارتی نوعیت کے نہیں بلکہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دوطرفہ تجارت میں قابلِ ذکر اضافہ، سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع اور مشترکہ منصوبوں کا آغاز اس مضبوط رشتے کی روشن مثالیں ہیں۔ دیوان فخرالدین نے قونصل جنرل یو اے ای ” ڈاکٹر بخیت عتیق علی علیان الرمیتی ” کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی میں ویزا فیسلیٹیشن سینٹر قائم کرکے کاروباری برادری کے لیے ایک نہایت اہم اور قابلِ قدر قدم اٹھایا ہے۔ اس مرکز کے قیام سے بزنس کمیونٹی کو ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات کا مؤثر حل ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید سہولت پیدا ہوگی۔ ہم ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس اقدام سے پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ توانائی، قابلِ تجدید توانائی، تعمیرات، بندرگاہی ڈھانچہ، زراعت، معدنیات، فوڈ سیکیورٹی، سپلائی چین اور لاجسٹکس کے شعبے دونوں ملکوں کے معاشی تعاون کے بنیادی ستون ہیں۔ یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ پاکستانی کاروباری حضرات اور سرمایہ کار بھی امارات میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیوان فخرودین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امارات میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی اور معاشرتی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستانی انجینئرز، ڈاکٹرز، ماہرینِ تعمیرات، ٹیکنیشنز، کاروباری افراد اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے یو اے ای کی ترقی کا حصہ بن کر نہ صرف اپنا نام روشن کیا ہے بلکہ پاکستان کی پہچان کو بھی مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی معیشت میں ڈیجیٹل اکانومی، فِن ٹیک، ای کامرس، اسمارٹ ٹریڈ پلیٹ فارمز، گرین ٹیکنالوجی، واٹر مینجمنٹ، جدید زراعت اور فوڈ پروسیسنگ وہ شعبے ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعاون کے امکانات موجود ہیں۔ یو اے ای کے مالیاتی ادارے پاکستان میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، ہاؤسنگ، لاجسٹکس اور اسٹریٹجک سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ دیوان فخرودین نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای نہ صرف اقتصادی میدان میں بلکہ علاقائی استحکام، امن، ترقی اور باہمی تعاون کے مشترکہ وژن کے حامل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور کاروباری برادری، سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے لیے وسیع مواقع پیدا ہوتے رہیں گے۔دیوان فخرودین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بطور چیئرمین ایف پی سی سی آئی یو اے ای بزنس کونسل دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دیوان فخرودین نے ممالک کے درمیان دونوں ممالک کے پاکستان اور کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے یو اے ای کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم